کراچی(پی این آئی)کراچی میں پولیس نے گلیوں کو سیل کرنے کے لیے واٹر ٹینکر پکڑ لیے ، ڈرائیوروں کے مطابق پولیس والے واٹر ٹینکر چھوڑنے کے 5 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔گلشن اقبال میں مختلف مقامات پر پولیس نے گلیوں کو سیل کرنے کے لیے واٹر ٹینکر لگا دیے ہیں، ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ کوئی
پوچھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی انہیں جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ایک ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ بھوکے پیاسے ہیں ، جبکہ پولیس اہلکار ٹینکر چھوڑنے کے 5 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ڈرائیوروں کے الزامات پر گلشن اقبال پولیس نے کہا کہ ٹینکر پکڑ کر گلیوں کو سیل کرنا مجبوری ہے ۔پولیس نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے انہیں اب تک کنٹینرمہیا نہیں کیے گئے ہیں، پولیس نے ڈرائیوروں کی جانب سے ٹینکر چھوڑنے کے لیے رشوت طلب کرنے کی تردید کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں