لاہور(پی این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیے کورونا مریضوں کا ٹیسٹ منفی آنا ضروری قرار دیدیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دوسرے اضلاع میں جانے کے لئے باقی افراد دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدر آمد کریں،جبکہ فارم اے اور فارم بی صرف قرنطینہ
مکمل کرنے اور صحتیاب ہوئے کورونا مریضوں کے لیے ہیں۔محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ صرف قرنطینہ میں 14 دن مکمل کرنےوالوں کے لیے پر فارمہ جاری کیا جائے گا، قرنطینہ میں 14 دن رہنے اور ٹیسٹ منفی آنے پر ہی مریض اپنے صوبے میں آسکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں