اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو بھیجی گئی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس خراب اور نامکمل نکلیںَ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے دستاویز اور کٹس کی تعداد ٹوئیٹ کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو فراہم کردہ کورونا
ٹیسٹنگ کٹس کلینیکل ایگزامینیشن کے معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کو 20 ہزار ٹیسٹ کٹس بغیر وی ٹی ایم کے موصول ہوئیں۔ان کا کہنا تھا کہ سواب اور وی ٹی ایم کورونا ٹیسٹ کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی بھیجی گئیں 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کسی کام کی نہیں ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شرم کا مقام ہےکہ وفاقی وزراء کے قول اور فعل میں کتنا تضاد ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں