راولپنڈی (پی این آئی)چینی اور آٹا اسکینڈل کے بعد وزیراعظم کا پاورمافیا کیخلاف ایکشن ، پاور سیکٹر اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ میں قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کرپشن کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بجلی کے پلانٹس 15فیصد کے بجائے 50سے 70فیصد تک منافع لیتے رہے ، کول پلانٹس کی
لاگت بھی 30ارب ظاہر کی گئی، فیول کھپت میں خرد برد، ڈالرز میں گارینٹڈ منافع سے قومی خزانے کواربوں کا نقصان ، 1994 کے بعد آئی پی پیز کے مالکان نے 350 ارب روپے غیر منصفانہ طور پر وصول کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹر پر ملکی تاریخ کی پہلی 278 صفحات پر مشتمل رپورٹ 9 رکنی کمیٹی نے تیار کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعظم کو پیش کی گئی انکوائری رپورٹ میں قومی خزانے کے نقصان کی وجہ ٹیرف، فیول کھپت میں خرد برد، ڈالرز میں گارینٹڈ منافع کو قرار دیا گیا ہے۔کمیٹی نے رپورٹ میں پاور پلانٹس کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1994 کے بعد آئی پی پیز کے مالکان نے 350 ارب روپے غیر منصفانہ طور پر وصول کیے۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 فیصد منافع حاصل کرنے کے برعکس پاور پلانٹس سالانہ 50 تا 70 فیصد منافع حاصل کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق ہر پاور پلانٹ کی قیمت میں 2 سے 15 ارب روپے اضافی ظاہر کر کے نیپرا سے بھاری ٹیرف لیا گیا جب کہ صرف کول پاورپلانٹس کی لاگت 30 ارب روپے اضافی ظاہر کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے رپورٹ میں کمیٹی کی آئی پی پیز مالکان کے ساتھ ’’ٹیک اور پے‘‘کی بنیاد پر کپیسیٹی پے منٹ کا فارمولہ ختم کرنے اور 100 ارب روپے ریکوری کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں