اسلام آباد(پی این آئی): ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے بہت کم تعداد میں ٹیسٹ ہونے پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں
بیالوجیکل ماہرین کی عدم دستیابی ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ قرار دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے اور این آئی ایچ ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے متحرک ہیں، ٹیسٹنگ کٹس چاروں صوبوں کے محکمہ صحت کو فراہم کردی گئی ہیں ساتھ ہی پرائیویٹ اور سرکاری لیبارٹریز میں عملے کو خصوصی ٹریننگ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت 16 ہزار یومیہ تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 25 ہزار یومیہ ہوگی مگر عملہ نہ ہونے کی وجہ سے صرف 2 ہزار سے 2200 ٹیسٹ یومیہ ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جا رہی ہے، اب تک متاثرین کی تعداد 5170 سے بڑھ چکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 88 ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں