کراچی(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہے، سندھ حکومت کی نااہلی سے صوبے میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ صوبائی حکومت کی
نااہلی ہے، کراچی کی 12 یو نین کونسلز کو کیسے بند کرسکتے ہیں، لوگ باہر آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجبور ہو کر بات کررہا ہوں، ایسے موقع پر سیاست نہیں کریں لیکن لاک ڈاؤن پر حکومت سندھ عملدرآمد کرنے میں ناکام ہے، لوگوں کی مدد کرنے کے لیے مخیر حصرات نے 2 ارب کی امداد دی، کہاں ہے پیسہ؟ لوگوں کی مدد کریں عوام بھوک سے مر رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حیدر آباد، لاڑکانہ اور جیکب آباد کا حال بھی دیکھیں، احساس پروگرام کے 12 ہزار روپے میں سے بھی ایک ہزار کھا رہے ہیں، حکومت سندھ 2005ء کا ایکسپائر کوکنگ آئل دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی جی رینجرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیکیورٹی ادارے لوگوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔فیصل واوڈاکی وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں کیارائے ہے؟ مرتضیٰ وہاب،دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں کورونا پر قابو پاچکی ہیں؟ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں راشن نہ ملنےکا واویلا کرنے والے وزیر کو پنجاب نظر نہیں آتا، خیبر پختونخوا کے اسپتال حکومتی لاپرواہی کی داستان سنارہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کو سندھ حکومت فوبیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی محاذ آرائی سے بچنے کا حکم دیاہے ورنہ وفاق کی نالائقیوں کے حقائق بیان کرناشروع کیے تو لوگ کورونا بھول جائیں گے۔خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1411 ہوچکی ہے جب کہ 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں