وفاقی حکومت کی لاپرواہی اور نا اہلی سے کورونا پھیلا،سندھ حکومت کا الزام

کراچی(پی این آئی)وفاقی وزراء کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کے بعد صوبائی وزراء بھی میدان میں آگئے۔ سندھ کے وزیربلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیرتعلیم سعید غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے تو کچھ دوستوں کو یہ

ہضم نہیں ہورہا، پی ٹی آئی رہنما ڈیفنس و کلفٹن کے بنگلوں میں بیٹھ کر تنقید کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا بھی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر وفاقی حکومت کے ناقص انتظامات سے پھیلا، سندھ حکومت نے پہلے بارڈر بند کرانے کی اپیل کی تھی اور ائیرپورٹس پر ٹیسٹنگ کا کہا تھا مگر حکومت نے کوئی اقدامات نہ کیے بلکہ صرف ٹوئٹر پر ہی رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء ڈیفنس کلفٹن میں بیٹھے رہتے ہیں لیکن ہمارے صوبائی وزراء دن بھر کام کرتے ہیں۔وفاقی حکومت نے خاص مقصد کے لیے اپنے شیرُو چھوڑے ہیں: سعید غنی ،وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خاص مقصد کے لیے اپنے شیرُو چھوڑے ہیں، وفاقی وزراء لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں لیکن وفاقی حکومت امداد کے لیے ہجوم لگا رہی ہے جس سے کورونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے، ہم پیسے دینے کے خلاف نہیں، آپ کے پاس گھروں کا پتا ہے تو وہاں بھیجیں مگر یہ جان بوجھ کر مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یوسیز میں 150 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، کوشش یہ ہے کہ ان علاقوں کو بند کر کے وائرس پھیلنے سے روکا جائے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ کے ہمارے ارکان اپنے حلقوں میں کام کررہےہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما مدد کے بجائے رکاوٹیں ڈال رہےہیں، سندھ حکومت کو ڈیٹا نہیں دیا گیا مگر اس کے باوجود راشن کی تقسیم کا ایک بہترین طریقہ کار اپنایا گیا۔خیال رہے کہ وفاقی وزراء علی زیدی اور فیصل واوڈا کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صوبے میں کورونا وائرس پھیلانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں