نئی نویلی دلہن نے کتنے افراد کو کورونا کا مریض بنا دیا؟ پاکستان کے بڑے شہر سے افسوسناک خبرآگئی

کراچی(پی این آئی) بیرون ملک سے آئی دلہن نے 18 رشتے داروں کو کورونا وائرس سے متاثر کردیا۔ کراچی میں گلستان سوسائٹی اور اہراہیم حیدری سب ڈویژن کی چراغ کالونی میں 24 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وہاں مکمل لاک ڈاؤن کا حکم جاری کیا۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ یہ فیصلہ

گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق کہ وائرس کا یہ پھیلاؤ برطانیہ سے آئی لڑکی کی شادی کی تقریب کے بعد دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے فوری بعد دلہن کی طبیعت خراب ہوئی اور اس کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ساتھ ہی اس کے 18 دیگر رشتہ دار بھی وائرس سے متاثر ہوگئے۔ دوسری جانب کراچی کی 42 یونین کونسلز کو ڈینجر زون قرار دیکر سیل کردیا گیا، ہاٹ سپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں کرونا وائرس سے کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام نے اپنی رپورٹ میں 42 یونین کونسلوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائرس سے سب سے زیادہ گلشن اقبال ٹاؤں متاثر ہے۔ رپورٹ میں گلشن اقبال ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 1، 5، 6، 7، 8، 9، 10 اور 14 کو وائرس کے باعث احساس قرار دیا گیا ہے۔ شاہ فیصل ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 4 اور 9، ملیر ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 3 حساس ہیں۔گلبرگ ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 2، 3 اور 7 بھی متاثر ہیں۔ گنجان آبادی والے لیاقت آباد کی یونین کونسل نمبر 4 اور 5 جبکہ نارتھ ناظم آباد کی یونین کونسل نمبر 3، 4، 9 اور 10 بھی خطرے میں ہیں۔ اس کے علاوہ جمشید ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 2، 9، 10، 13 حساس ہیں۔ کورنگی ٹاؤن اور لانڈھی ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 9 جبکہ بن قاسم ٹاؤن کی یونین کونسل نمبر 4 کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔نارتھ کراچی کی یونین کونسل نمبر ایک، 10 اور 12 , بلدیہ کے علاوہ مہاجر کیمپ اور سائٹ کا علاقہ میٹروول نمبر 4 حساس قرار دیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن کی مدینہ کالونی، بلال کالونی، اسلام چوک ,صدر ٹاؤن کی 5 یونین کونسل کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ صدر کا علاقہ سی سی بی 3، کلفٹن بلاک 10، گارڈن، گذدرآباد اور مرکزی صدر حساس ہیں۔ رپورٹ میں لیاری کی کوئی یوسی ہاٹ اسپاٹ قرار نہیں دی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسزآئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں ؛ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ؛ اپنے ویڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں ا،س سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے ؛ صورتحال خراب ہونے کی وجہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہیں ہورہا؛ اس لاک ڈائون پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close