لاہور (پی این آئی)پنجاب کے تاجروں نے14 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا، تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے اگر مکمل لاک ڈاؤن برقرار نہ رکھا، انڈسٹری سیکٹر کھولنے کی اجازت دی، تو ہم بھی مارکیٹیں کھول لیں گے۔ سینئر صحافی طلعت حسین نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ
میں بتایا کہ پنجاب کے تاجر رہنماؤں نے 14اپریل سے دوکانیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔تاجر رہنماؤں نے اپنا مئوقف بیان کیا ہے کہ اگرحکومت نے مکمل لاک ڈان کرنے کی بجائے صرف انڈسٹری کھولنے کی اجازت دی تو ہم بھی دوکانیں کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا صوبے میں مکمل لاک ڈان کیا جائے یا سب کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران 14اپریل سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنا چاہتا ہوں تاکہ مزدورطبقہ بے روزگار نہ ہو۔تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا اسٹیٹس دے دیا ہے۔ اور اس سیکٹرز کو پروموٹ کرنے کیلئے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ بھی تشکیل دیا ہے ۔ہم نے دیہاتوں میں زراعت اور شہروں میں تعمیراتی شعبے کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ تاکہ لوگ بے روزگار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھیں گے؟ فکسڈ ٹیکس لگا رہے ہیں، جبکہ تمام سیکٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس معاف کردیا ،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں، تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ24گھنٹے میں254 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ کل کیسز5038 ہوگئے ہیں۔ان میں50فیصد کیسز مقامی رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹے میں14 اموات ہوئی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں