ساتھی بھی ناراض ہو نے لگے، مزید دو وزرا کا مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا گیا، حکومت لڑکھڑا کر رہ گئی

کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان میں حکمران جماعت کے 2 وزراء، ایک مشیر اور ایک پارلیمانی سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ جام کمال سے ناراضی کے بعد جلد مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔اس سے قبل حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت اپنی وزرات سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ترجمان

حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ حکومت کو ابھی وزرا اور مشیروں کے استعفے ملے نہیں ہیں، اگر کوئی ساتھی ناراض ہے تو منانے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری برائے ماحولیات سردار مسود لونی کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا مٹھا خان کاکڑ ،نور محمد دومٹر ،صوبائی مشیر محمد خان طور اتمان خیل،اور رکن اسمبلی لیلی ترین نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک اراکین نے وزیر اعلی بلوچستان کو ایک مراسلہ بھی لکھا گیا جس میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیر اعلی ان کے حلقہ انتخاب کو مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ صوبے و وفاق کی سالانہ پی ایس ڈی پی میں ان کے علاقوں کےلیے کچھ نہیں رکھا گیا جبکہ و زیر اعلی بلوچستان نے ساری اچھی وزراتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔علاوہ ازیں ناراض وزرا و مشیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے عندیہ دیا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ ہوئے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close