ڈیوٹی پوری کرتے ہیں لیکن کھانا پورا نہیں ملتا،سڑکوں پر کھڑے پولیس اہلکار پھٹ پڑے

کراچی(پی این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری سندھ بھر میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے والے پولیس اہلکاروں کی جانب سے سہولیات نہ ہونے پر شکایت کی گئی ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے ماڈل ٹریفک سیکشن کے اہلکاروں کی جانب سے ویڈیو بنا کر افسران سے اپیل کی ہے کہ کرپشن

کی انتہا ہے کہ ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، 2 اہلکاروں کو ایک بریانی اور ایک پانی کی بوتل دی جا رہی ہے جبکہ 2 جوانوں کے لیے کھانے کی مقدار بہت کم ہے۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نوٹس لیں ، اہلکاروں نے ویڈیو میں پولیس کی جانب سے دیا گیا کھانا بھی دیکھایا ہے۔پولیس اہلکار وں کا کہنا ہے کہ سخت دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن پر مامور پولیس اہلکاروں کے لیے بجٹ جاری کر چکی ہے جس کے مطابق 8 کروڑ 49 لاکھ روپے سندھ حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو جاری کیے جا چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے اہلکاروں کو کھانا، ماسک، سینیٹائیزر فراہم کرنے کاعلامیہ جاری کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close