بلوچستا ن (پی این آئی)بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کو مارچ، اپریل اور مئی کی اسکولز فیس 20 فیصد کم لینے کے احکامات دے دیئے۔محکمے نے اسکولوں کے اساتذہ اور عملے کو مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن
اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مارچ، اپریل اور مئی کی فیسوں میں ماہانہ بیس فیصد کی چھوٹ دیں اور ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کریں۔اعلامیہ میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ہر مہینے تنخواہوں کی ادائیگی کریں، کسی بھی عملے کی خدمات ہرگز منسوخ نہ کریں۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں