لاک ڈاؤن کے 19ویں روز انتظامیہ، پولیس اور شہریوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی

لاہور(پی این آئی)لاک ڈاؤن کے 19ویں روز انتظامیہ، پولیس اور شہریوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی شہر میں ٹریفک معمول سے بھی زیادہ دکھائی دے رہی ہے، ڈبل سواری کی عیاشی بھی برقرار ہے جبکہ آٹو رکشے، پرائیویٹ گاڑیاں چھوٹی بڑی ہر سڑک پر گھومتی پھر رہی ہیں۔شہر لاہور میں لاک ڈاؤن پر پنجاب

حکومت کے احکامات کے باوجود دکانوں پر رش ہے اور احتیاطی تدابیر کے بغیر خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، شہر کی بڑی سڑکوں پر پولیس کے بے کا ر ناکے نظر آرہے ہیں اور اہلکار چپ سادھے کھڑے ہیں۔کچھ اہلکاروں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سفید حفاظتی لباس پہن رکھا ہے، کچھ سادہ وردی ہی میں موجود ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد بال بچوں سمیت سڑکوں پر گھومتی پھرتی دکھائی دے رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1705ایف آئی آرز درج کی گئیں اور 4781 گاڑیاں، موٹر سائیکلز بند کی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے شہرکے مختلف احساس کفالت سینٹرز کا دورہ بھی کیا اور احساس کفالت مراکز پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے بھی مختلف احساس پروگرام کفالت مراکز کا دورہ کیا اور لیڈی اہلکاروں کو بریف کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close