کورونا وائرس کے بیشتر مریض صحتیاب ہوگئے ، وہ واحد صوبہ جہاں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد صرف 87رہ گئی

لاہور(پی این آئی)گلگت بلتستان میں ایکٹو کورونا مریضوں کی تعداد صرف 87 رہ گئی ہے، گلگت میں کورونا کے مزید 14 مریض صحتیاب ہوگئے، جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 125 ہوگئی ہے۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے

ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 14مریض صحت یاب ہوگئے۔گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 125 ہے۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 87 رہ گئی ہے۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 4700 ہوگئی ہے۔ اسی طرح جان لیوا بیماری سے3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے جبکہ 727 افراد مکمل صحتیاب ہوگئے۔پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کسیز پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں رپورٹ کیسز کی تعداد 2280 ہے، اسی طرح سندھ کے اعدادوشمار میں مریضوں کی تعداد 1214، خیبرپختونخوا 620، بلوچستان 220، گلگت بلتستان 215، اسلام آباد 118، اور آزاد کشمیر میں33 مریض ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کورونا وباء پر تازہ بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ابتک727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اس پرشرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ظفر مرزا نے کیسز کی تعداد بارے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز4601 ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 284 نئے افراد کا اضافہ ہوا۔ آزاد کشمیر میں 5 بلوچستان میں7 اسلام آباد میں2 کیس رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں 65 پنجاب میں 108، سندھ میں 92 نئے مریض آئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 155 افراد صحتیاب ہوئے، جن کی مجموعی تعداد 727 ہوگئی ہے۔ اسی طرح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں 54706 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2478 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس دوران کورونا کے 284 نئے مریض سامنے آئے۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4695 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے66 اموات ہوچکیں۔ آزاد جموں کشمیر میں کورونا مریض 33، اسلام آباد میں107 ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 215 ہوگئی۔ سندھ 1214، خیبرپختونخواہ 620، بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 219 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے مصدقہ کیسز2287 ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں