اسلام آباد (پی این آئی) انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی لگانے، ہٹانے اور دوبارہ لگانے کے ایک ہفتے میں 3 نوٹیفکیشنز جاری، تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر انسداد ملیریا کی ادویات برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے
پابندی لگانے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی لگانے، ہٹانے اور دوبارہ لگانے کے ایک ہفتے میں 3 نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کورونا کے پیش نظر اینٹی ملیریا ڈرگز کی برآمد پر پابندی لگائی گئی، پابندی نیشنل کواڑدینشن کمیٹی کی ہدایت پر لگائی گئی ہے، انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی۔خیال رہے وزارت تجارت نے 3 اپریل کو انسداد ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔وزارت تجارت نے بعد میں برآمد پر پابندی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔ اب دوبارہ وزارت تجارت نے انسداد ملیریا کی ادویات پر برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز ملیریا سے بچاؤ کی دو ادویات کنکی برآمد ر پابندی تھی انہیں برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی تاہم اب پھر ان ادویات کے برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں تمام صوبوں اور مختلف علاقوں میں 203 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 4700 ہوگئی ہے۔ اسی طرح جان لیوا بیماری سے3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد68 ہقگئی ہے جبکہ 727 افراد مکمل صحتیاب ہوگئے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کسیز پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں رپورٹ کیسز کی تعداد 2280 ہے، اسی طرح سندھ میں مریضوں کی تعداد 1214، خیبرپختونخوا 620، بلوچستان 220، گلگت بلتستان215، اسلام آباد 118، اور آزاد کشمیر میں33 مریض ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کورونا وبا پر تازہ بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک727مریضوں کی صحتیابی پر شرکا نے طمنان کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں