کورونا وائرس کی تباہ کاریاں، ایک سال لگ سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو تیار رہنے کی تلقین کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ کرونا وائرس کب تک چلے،ایک سال بھی لگ سکتا ہے،اگر حالات بگڑیں گے تو ٹائیگر فورس مختلف جگہوں پر کام آئے گی۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے حالات مزید بگڑیں گے اور کرونا کے کیسز

بڑھیں گے،اگر تیزی سے کیسز بڑھے تو وسائل کی کمی ہوگی،جو ملک ایٹم بم بناسکتا ہے اس کے لیے وینٹی لیٹر بنانا کیا مشکل ہے؟ ، دنیا میں وینٹی لیٹرز کی طلب بڑھ گئی ہے تو درآمد کرنے میں مشکل ہے ۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ سب نےاحتیاط کرنی ہے، ترقی یافتہ ممالک بھی اس وقت بڑے بحران سے گزر رہے ہیں، سارا پیسہ ملک کے کمزور طبقے پر خرچ کیے جارہےہیں،ہم نے شفافیت سے غریب گھرانوں کا ڈیٹا بیس بنایا ہے،بدقسمتی سے احساس پروگرام کی لسٹ بڑھتی جائے گی،احساس پروگرام میں ہی ویب سائٹ لارہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close