چاہے اسمبلیاں بھی ٹوٹ جائیں ،25اپریل کے بعد کسی کو چھوڑوں گا نہیں، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی ٹوٹتی ہے تو ٹوٹ جائے 25 اپریل کے بعد کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ ایجنسیاں کسی طرح سے کسی حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کی، ایجنسیوں کا حکومت بنانے یا گرانے

میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ماضی میں جب نوازشریف کی حکومت گری تب بھی ن لیگ کی حکومت تشکیل پائی۔وزیراعظم عمران خان نے بڑے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اگر ہفتے میں یہ احساس سکیم کے تحت پیسے تقسیم ہو جاتے ہیں تو وزیراعظم عمران خان بڑا لاک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں۔ چینی حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس چین سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔چین نے مکمل لاک ڈاؤن کیلئے تجویز پیش کی ہے۔سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ عوام اس بڑے لاک ڈاؤن کے لئے تیار رہے۔ فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا کہ لاک ڈاؤن کیا جائے گا یا نہیں ۔واضح رہے اس سے قبل کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائی رسک پاپولیشن میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح کافی تشویشناک ہے، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کو بڑھایا جائے اور جو لوگ اس وائرس سے متاثر ہوں انہیں ان کے گھروں، آئسولیشن سینٹرز اور اسپتالوں میں آئسولییٹ کردیا جائے، پاکستان میں میں ماسک پہننے کی شرح بھی انتہائی کم ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ میں ہاتھ دھونے اور سینیٹائزرز کے استعمال کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے کا کردار انتہائی اہم ہے۔چینی ماہرین صحت کے وفد کی قیادت سنکیانگ صوبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ما منگھوئی کر رہے ہیں اور یہ وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے اور وفاقی حکومت سمیت پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں