لاہور(پی این آئی)ترجمان پولیس کے مطابق احساس کفالت پروگرام سینٹرمیں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران شہر بہاولپور میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران فراڈ کا انکشاف ہوا ہے ۔ مستحق افراد سے دستخط، انگوٹھے لگانے کے باوجود رقم نہ دینے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق تین نجی بینک کے ملازمین پر مستحقین کو رقم نہ دینے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 29 خواتین کے اوریجنل قومی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں ۔بہاولپور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چنی گوٹھ سینٹر میں خاتون کو 12 ہزار کے بجائے ساڑھے گیارہ ہزار روپے دینے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ میں بدین کے احساس کفالت پروگرام میں بھی غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے ایجنٹس کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مختلف مقامات پہ چھاپوں کے نتیجے میں 10ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ رقوم کی فراہمی کےعوض پانچ سو سے ایک ہزار روپے کٹوتی پر بھی کارروائی کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیے یہ پہلا قدم اٹھا رہے ہیں، فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر ناممکن ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ غربت مٹاؤ پروگرام کا نام احساس اور کفالت رکھا گیا ہے، ابتدائی مرحلے میں 120 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں