کراچی کی پولیس اتنی اچھی ہو گئی، چیل کی مدد کرنے پہنچ گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران پتنگ بازوں کی خونی ڈوریں گردنوں پر پھرنے سے درجن سے زائد شہری تو زخمی ہوچکے ہیں لیکن پی ای سی ایچ سوسائٹی میں دوران پرواز ایک چیل بھی پتنگ کی ڈور میں پھنس گئی اور بری طرح جکڑ کر زمین پر آگری۔ فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر

اورنگزیب خٹک کے مطابق پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی ڈیوٹی دینے والے ان کے تھانے کے عملے نے پتنگ کی ڈور میں بری طرح جکڑ کر زمین پر گری چیل کو ہنگامی امداد دی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ چیل دوران پرواز پتنگ کی ڈور سے لپٹ کر زمین پر گئی تھی۔ فیروز آباد پولیس کے اہلکاروں نے ڈور میں جکڑی چیل کو چلتی سڑک سے اٹھایا اور چُھری کی مدد سے ڈور کو کاٹ کر چیل کو آزاد کردیا جو آزاد ہوتے ہی فضا میں اڑ گئی۔ راہ گیروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں