ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کے لیے سرکاری محکمہ کام پر لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مؤثر اقدام اٹھاتے ہوئے ملک کےسرکاری اور نجی اسپتالوں کے ناکارہ وینٹی لیٹرز کو کارآمد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے کہ وینٹی لیٹرز کار آمد بنا کر کورونا

کے مریضوں کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ پاکستان میں 1000 سے زائد وینٹی لیٹر فنکشنل نہیں تھے اور خراب وینٹی لیٹر کی مرمت سمیت ٹیکنیکل ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کئی سرکاری اسپتالوں میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ وینٹیلیٹرز موجود ہیں لیکن اسے استعمال نہیں کرنا آتا، لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ ،پشاور میں ٹیمیں بنا دی ہیں جو عملے کو وینٹیلائزر آپریٹ کرنے کی مفت تربیت دیں گیں، ہاسپیٹلز کے انچارج صاحبان سے گزارش ہے اس سہولت سے استفادہ کریں۔فواد چوہددی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستانی نوجوان انجینئرز مشکل کی گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم اقدامات کیے ہیں، وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس مینوفیکچرنگ سے پہلے لائسنسز کے عمل کا جلد آغاز ہوگا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے اپنے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close