24 گھنٹے میں ایک موت ہوئی، کون سے صوبے کے وزیر اعلیٰ نے کامیابی کا راز بتا دیا؟

کراچی(پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث ایک موت ہوئی ہے ، یہ موت میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے بہنوئی سید مہدی شاہ 52 سال کے تھے، 28 مارچ کو ان کا کورونا ٹیسٹ

مثبت آیا، مہدی شاہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے، ا ن کے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مہدی شاہ کوکورونا کے باعث پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہوئے تھے، ان مسائل کے سبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہار گئے، اسپتال میں مہدی شاہ کو کورونا کا مریض ڈکلیئر نہیں کیا تھا اس کے باوجود ہم نے مہدی شاہ کی تدفین کورونا SoP کے بنیاد پر کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں لوگوں نے اس دکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں، تعزیتی پیغام بھیجنے والوں میں زیادہ تر لوگ میرے جاننے والے نہیں ہیں، میں ان سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے تعزیت کی ہےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دوستوں سے گزارش ہے کہ مہدی شاہ کی مغفرت کے لیے اپنے گھروں میں دعا کریں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 586 مزید ٹیسٹ کئے ہیں جننئے ٹیسٹ میں مزید 86 کورونا میں مبتلا افراد پائے گئے ہیں جبکہ کل تک 11623 ٹیسٹ کئے تھے اور نئے اعداد شامل کرنے کے بعد کل تعداد 12209 ہوگئی ہے ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس حساب سے کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1214 ہوگئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 358 ہے جو کُل مریضوں کا 30 فیصد ہے اور کورونا کے سبب جاں بحق ہونے والوں کی کُل تعداد 22 ہوگئی ہے، جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ اپنے گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی، اپنے خاندان اور دوستوں کی زندگی محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کر کے کورونا کو شکست دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں