جیل حکام کی کاہلی قیدیوں کے لیے خطرہ بن گئی، کیمپ جیل لاہور کے 58 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق

لاہور (پی این آئی) کیمپ جیل لاہور کے 58 قیدیوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ 18 مارچ کو لاہور کی کیمپ جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ملزم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جیل حکام کی کاہلی اور قیدیوں کی دیگر جیلوں میں منتقلی کا بروقت فیصلہ نہ کیے جانے کے باعث 57 مزید قیدی بھی متاثر ہو

گئے۔ترجمان حکومت پنجاب مسرت چیمہ کے مطابق جیل کے تمام 2700 قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کر کے کیمپ جیل کو 100 بستروں کے قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ سو بستروں پر مشتمل قرنطینہ پر سروسز اسپتال لاہور کا عملہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہےکہ قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیے جانے کے ساتھ ڈسپنسریوں اور محکمہ صحت کے عملے کو قیدیوں کی صحت سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کے مطابق اب تک کورونا سے ہلاک افراد میں سے 10 ہلاکتیں لاہور سے رپورٹ ہوئی ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں 48 ہزار 794 قیدی موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں