اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان علماء کونسل نے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپیل کی ہے کہ عوام نمازِ جمعہ کےلیے انتظامیہ اور پولیس سے تصادم نہ کریں۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نمازِ جمعہ کے بجائے گھروں میں
نمازِ ظہر ادا کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء متفق ہیں کہ موجودہ حالات میں اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے، شریعتِ اسلامیہ تکلیف دینے اور لینے سے بچنے کا حکم دیتی ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح اور نمازسے متعلق آج حکومت کو اپنا مؤقف پیش کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم گزشتہ جمعہ کی طرح آج بھی سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں دوپہر 12 سے ساڑھے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ داخلہ سندھ نے آج نمازِ جمعہ کے اجتماعات محدود رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تمام کاروباری سرگرمیاں اس عرصے میں بند رہیں گی جبکہ شہریوں کو آنے جانے اور کسی قسم کی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں