کورونا، سائبرکرمنلزسرگرم، سادہ لوح شہریوں کولوٹنے کے نت نئے طریقے آزمانے لگے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ سائبر کرمنلز نے سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرنے کا نیا طریقہ نکال لیا ہے لہذا شہری کسی بھی مشکل سے بچنے کے لیے احتیاط کریں۔کورونا علاج اور احساس کیش پروگرام کے تناظر میں سائبر کرمنلز سرگرم ہو گئے ہیں اور نت نئے طریقوں سے

لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم بٹور رہے ہیں۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل کے مطابق سائبر کرمنلز شہریوں سے رابطہ کر کے ایس ایم ایس کوڈ مانگتےہیں جو درحقیقت واٹس اپ ویری فکیشن ایس ایم ایس ہوتا ہے۔سائبرکرائم سرکل کا کہنا ہے کہ کرمنلز متاثرہ شخص کے کو نٹیکٹس سے رابطہ کر کے ایزی پیسہ مانگتے ہیں۔ سائبرکرائم سرکل کے مطابق چنددنوں میں اس طرح کےکیس میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، گروہ کے زیادہ تر ٹارگٹ افراد مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اپنا کسی قسم کا کوڈ کسی کو نہ دیں، شہری بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے کسی نامعلوم شخص کو کوڈ نہ بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں