کراچی(پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا کے حوالے سے بدترین صورت حال کے لیے بھی تیار رہے۔کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی حکمت
عملی زیربحث لائی گئی۔ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی کو صوبے میں کورونا کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔بلاول بھٹو زرداری کو بتایا گیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بدین میں بھی آئسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے، صوبے کے نجی اسپتال طبی آلات و عملے کے ساتھ ہمارے ساتھ ہیں، اس کے علاوہ ریسرچ ٹیم صورت حال کو سامنے رکھ کرمستقبل کے حوالے سے تحقیق کررہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بدترین حالات میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے پلان ہونا چاہیے، گنجائش اور صلاحیت میں اضافے کے حوالے سے تیاریوں میں تیزی لائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سنگین صورت حال کے لیے تیار رہے اور اپنی ریسرچ میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورت حال کاجائزہ لے۔بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ کوئی بھی صوبائی حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، وفاق کو مدد کرنا ہوگی، وفاق سے بار بار مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ سندھ کی مدد کرکے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 497 ہوچکی ہے جن میں سے 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1128 ہوچکی ہے جن میں سے 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں