کوئٹہ(پی این آئی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 25 اپریل تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار تک ہو سکتی ہے اور خدشہ ہے کہ 700 افراد جان سے بھی جاسکتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 11 اپریل کے بعد بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو اسلام آباد
کے علاوہ ملتان، لاہور اور پشاور بھی لایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھاجس کے بعد سے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 497 ہوچکی ہے جن میں سے 65 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے بھی کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ سے خطاب میں کہا ہے کہ اس وقت کوروناکااتنا پریشر نہیں ہے لیکن ہم اندازہ لگارہے ہیں کہ اپریل کےآخرتک کوروناکابہت دباؤ ہوگا۔اس سے قبل حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا کے 41 ہزار معمولی نوعیت اور 7 ہزار سنگین نوعیت کے کیسز ہو سکتے ہیں جن میں سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہو سکتے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں