حکومت کا کورونا کی روک تھام کیلئے شاندار اقدام، ملک میں کورونا کے علاج کیلئے قائم کیے گئے تمام 152 ہسپتالوں میں کٹس بھجوا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے ملک میں کورونا کے علاج کیلئے قائم کیے گئے تمام ہسپتالوں میں کٹس بھجوا دی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے ملک میں کورونا کے علاج کیلئے قائم کیے گئے تمام 152ہسپتالوں میں کٹس بھجوادی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا

کے علاج کیلئے 152ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ صرف وہ چیزیں استعمال کریں جن کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہدایات پر عمل کرے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کورونا کے 50 ہزار کیسز ہوسکتے ہیں، حکومت اس تعداد کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی بنا رہی ہے، فی الحال پاکستان میں کورونا کے کیسز ہمارے اندازوں سے کم ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ کلوروکوئن کی برآمد پر پابندی ہٹانے کا معاملہ میرے علم نہیں ہے، لاک ڈاؤن سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے کیسز ہمارے اندازوں سے کم ہیں۔ جبکہ اموات کی شرح تو کافی کم ہے۔ کیسز کم ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن جیسے اقدامات ہیں۔ سماجی فاصلو ں کو بھی مزید کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیسٹنگ کی موجودہ کیپسٹی کو بڑھانے پر لگی ہوئی ہے، کورونا کے ایسے مریض جو پہلے ہی بیمار ہیں ان میں شرح اموات 70 فیصد تک ہے۔ قرنطینہ میں جس طرح پابندی عائد ہونی چاہیے اس طرح پابندی نہیں ہے۔ ہمیں اپنی تمام چیزیں دیکھ کر اسٹریٹجی بنانا پڑے گی، کیونکہ ہمارے بہت سارے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں کورونا سے تو وہ شاید بچ جائیں لیکن دوسرے مسائل کی وجہ سے ان کی زندگیاں مشکل ہوجائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close