کاروباری سرگرمیوں کا آغاز، 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان، مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کا تاجر برادری کیلئے 14 اپریل سےلاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ 14 اپریل سے تجارتی مراکزکھولنے کیلئے ایس او پیز تیار کررہے

ہیں، ایس او پیزحتمی شکل کیلئے وزیراعلی سندھ کو بھیجے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کی تاجر برادری نے اعلان کیا تھا کہ وہ 15 اپریل سے دوکانیں کھول رہے ہیں اور اگر حکومت نے انہیں روکا تو وہ وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔ اس سے قبل صوبائی وزیرسعیدغنی نے کہا تھا کہ سندھ میں چودہ اپریل کےبعدبھی جزوی لاک ڈاؤن برقراررہے گا اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ آنیوالےدنوں میں مزید مشکلات اورسختیاں پیش آسکتی ہیں۔خیال رہے سندھ میں کوروناکے92 کیس ظاہر ہوئے ،اس وقت سندھ میں کورونا کیس کی تعداد1128 ہے اور 349 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جو متاثرہ افراد کا31 فیصد ہے۔ سندھ میں 24 گھنٹےمیں ایک موت ہوئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 642 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 92 کیسز پازیٹو آئے ہیں، اس وقت سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1128 ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک وفات کے بعد اموات کی تعداد21 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ صوبے میں 349 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 64 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، وہاں ہی کورونا وائرس سے مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں 500 سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close