اپریل میں دسمبر کی سی سردی، آئندہ 72 گھنٹوں میں شدید ترین موسمی حالات، ملک بھر میںشدید بارشیں اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں اگلے 72 گھنٹوں کے دوران شدید ترین موسمی حالات متوقع،پاکستان میں صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ بلوچستان اور سندھ میں اکثر مقامات پر شدید بارش/ ژالہ باری کا امکان ہے۔مختلف مقامات پر 100 ملی گرام سے 200 ملی گرام سائز کے بڑے بڑے اولے

پڑنے کا شدید خطرہ ہو گا۔صوبہ پنجاب میں تمام اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک کے شدید طوفان بن سکتے ہیں ( Super Cell Storm) اور طویل دورانئے کی ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات زیادہ تعداد میں پیش آ سکتے ہیں ۔ آج رات ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں #کوہ_سلیمان کے پہاڑی سلسلے پر ہوا کا ایک انتہائی کم دباؤ تشکیل پائے گا جو اگلے چند گھنٹوں کے دوران پورے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جسکے زیر اثر ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو ، ماڑی ، جام پور ، فاضل پور ، راجن پور ، مٹھن کوٹ ، روجہان ، چاچڑاں شریف ، علی پور ، بہاولپور ، رحیم یار خان، خانپور، صادق آباد ، لودھراں ، ملتان ، میلسی ، وہاڑی ، بوریوالہ، مظفر گڑھ، خانیوال ،ساہیوال ، اوکاڑہ، کبیر والا، کمالیہ ، سمندری ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹھارہ ہزاری ، جھنگ ، شورکوٹ نورپور تھل ، خوشاب جوہرآباد ،سرگودھا،فیصل آباد، چنیوٹ، حافظ آباد ، ملک وال ، پھالیہ ، تلہ گنگ ، کلر کہار ، کھیوڑہ ، چکوال ، میانوالی منڈی بہاوالدّین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور ، شیخوپورہ، سیالکوٹ ، نارووال ، اٹک ، راولپنڈی، اسلام آباد اور مری میں وسیع پیمانے پر شدید بارش متوقع ہے زیادہ تر علاقوں میں 50 سے 75 ملی میٹر جبکہ چند علاقوں میں 100 سے 150 ملی میٹر تک بھی بارش ہو سکتی ہے۔مسلسل بارشوں اور بادلوں کے چھائے رہنے سے صوبہ پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختون خواہ میں 70 فیصد علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے، جس سے لگے کا کہ دسمبر پھر سے لوٹ آیا ہے اور درجہ حرارت معمول سے 15 سینٹی گریڈ نیچے رہے گا۔بلوچستان میں کو ئٹہ ، سبی ، ڈیرہ بگٹی، خضدار ، میختر ، کوہلو ، ژوب ، ہرنائی، زیارت اور بارکھان کے علاقوں میں بارش اور شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سینٹی گریڈ تک نیچے رہ سکتے ہیں۔خیبر پختونخواہ میں طورخم ، لنڈی کوتل ، پشاور، کوہاٹ، چراٹ ، بنوں، مردان، صوابی ، چارسدہ ، سوات ، کالام ، دیر ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان موجود ہے ۔آزاد کشمیر میں مظفر آباد ، باغ ، راولاکوٹ ،میرپور ،کوٹلی ، بھمبر ، فاروڈ کہوٹہ میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش اور شدید ترین ژالہ باری ہو سکتی ہے اور اپر نیلم کے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔صوبہ سندھ میں کراچی ، حیدرآباد، بدین ،ٹھٹھہ، مٹھی، کشمور ، شکار پور، سکّھر، لاڑکانہ، نوابشاہ ، دادو ، سکرنڈ اور تھر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان موجود ۔صوبہ بھر میں درجہ حرارت معمول سے 10 سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close