انسانی جین میں موجود قدرتی تبدیلیاں کورونا وائرس کوغیرمؤثرکرسکتی ہیں،ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین کادعویٰ

کراچی (پی این آئی)پاکستانی ماہرین نے کوروناوائرس کی راہ میں مزاحم انسانی جین میں قدرتی تبدیلیوں کی موجودگی کا پتہ لگا لیا ہے۔ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کی جانب سے اہم دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسانی جین میں قدرتی طور پر موجود دو تبدیلیوں کا پتہ لگا لیا گیا ہے، تبدیلیاں کورونا وائرس کو غیر مؤثر

کرسکتی ہیں جبکہ کسی انسان میں دو یا ایک تبدیلی کی موجودگی سے کورونا وائرس غیر مؤثر ہوسکتا ہے۔ماہرین ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق انسانی جین میں تبدیلیوں کا پتہ لگانے کے لیے1 ہزار انسانی جین پر تجزیہ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا سے متعلق انسانی جین پر کی جانے والی تحقیق بین الاقوامی سائنسی جریدے جرنل آف میڈیکل وائرولوجی میں شائع ہوگئی ہے جبکہ اس تحقیق سے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی وسائل کے تعین میں مدد ملے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ریسرچ ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کے وائس پرنسپل کی سربراہی میں طلبہ واساتذہ کی ٹیم نے کی ہے۔ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی جانب سے ریسرچ ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close