کراچی (پی این آئی) حکومت سندھ کی جانب سے کم یونٹ والے بجلی اور گیس کے بل معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج آرڈیننس یکم اپریل سے پورے سندھ میں نافذ العمل ہو گا جس کے تحت متاثرہ طبقے کو سماجی اور معاشی ریلیف دیا جائے گا۔ سندھ حکو مت کی جانب
سے تیار کردہ مسودہ محکمہ قانون نے گورنر کو منظوری کیلئے ارسال کرے گا مسودہ کے تحت 260 یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف ہوگا، 261 سے 350 تک یونٹس کے بل پر 25 فیصد رعائت دی جائے گی۔351 سے 400تک یونٹس پر 50 فیصد بل معاف ہوگا۔ 80 گز تک کے مکانات کو پانی کے بل معاف ہونگے۔ 81 سے 160 گز کے گھروں کو 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ گیس کے بل پر 155 یونٹ تک کا بل معاف ہوگا۔200 یونٹ تک 75 فیصد رعایت ہوگی۔300 یونٹ تک 50 فیصد رعایت ہوگی۔300 سے زائد یونٹ کا بل ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ مالک مکان کرایہ داروں کو مکمل رعایت دیں گے۔ 50 ہزار سے کم کے کرائے ادا نہیں کئے جائیں گے ایک لاکھ روپے تک بل کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری آرڈیننس پر عمل نہ کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مسودہ کے تحت نجی سکولز 80 فیصد سے زائد فیسیں موصول نہیں کر سکیں گے۔ جبکہ وصول اقساط میں ہو سکے گی ۔ دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ایک جیسا لاک ڈائون ہوتا تو بہت فائدہ ہوتا، ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عوام کو نجی شعبے نے ڈھائی لاکھ جبکہ حکومت نے 60 ہزار راشن کے بیگ دیئے ہیں، بھوک مٹانے کے لیے معاشرہ کام کر سکتا ہے لیکن کورونا مریض کا کوئی علاج نہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے متضاد بیانات سے عوام میں پریشانی تو بڑھے گی، متاثرین کو راشن پہنچا کر ریلیف دے رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں