اسلام آباد میں کل سے موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا آغاز,رمضان کے بعد مزید 200 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں کل سے موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا آغاز کیا جائے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اگرچہ دن میں بنیادی ضرورت کی اشیاء کی دکانیں کھلنے کی اجازت ہے لیکن وہاں قیمتوں پر کنٹرول کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔اس حوالے سے عمر لودھی کے مطابق

یوٹیلیٹی اسٹورز کا نیٹ ورک نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہیے جس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مل کر کل سے موبائل اسٹورز کھولے جائیں گے۔عمر لودھی نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے گزشتہ ایک ماہ میں 8 ارب روپے کی سیل کی گئی جب کہ جنوری سے اب تک یوٹیلٹی اسٹورز پر مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا سامان فروخت کیا گیا۔عمر لودھی کا کہنا تھا کہ پہلے روزنہ کی بنیاد پر 2 ہزار ٹن آٹا فروخت کیا جا رہا تھا جو کہ اب بڑھ کر 7 ہزار ٹن ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹے کا مسئلہ نہیں، دالوں کی درآمد میں مسئلہ آیا ہے مگر 2 دن تک دالوں کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کردیا جائے گا۔ عمر لودھی نے کہا کہ عید الفطر تک 19 اشیاء پر سبسڈی جاری رہے گی، یہ سبسڈی ضرورت مندوں کے لیے ہے۔ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ملک میں رمضان کے بعد مزید 200 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں