کورونا کی جنگ ,ایک ہی خاندان کے 7افراد کورونا کا شکار

کراچی(پی این آئی)شہر میں ایک ہی خاندان کے ایک سالہ بیٹے سمیت 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس چیز کا ڈر تھا آج افسوس کے ساتھ وہی ہوگیا، ایک ہی خاندان کے 7 افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ضلع وسطی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ

باہر سے وائرس لےکر گھر گیا جس سے ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی سمیت پورے خاندان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 642 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 92 کیسز ظاہر ہوئے، اس وقت سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1128 ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک وفات سے اموات 21 ہوگئیں، اس کے علاوہ صوبے میں 349 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ کچی آبادی میں رہنے والے بہن بھائی راشن اور امداد ضرور لیں لیکن کورونا گھر نہ لےجائیں، راشن یا امداد لیتے وقت ایک دوسرے سے فاصلہ ضرور اختیار کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ لوگ مجبور ہوکر خودکشیاں کر رہے ہیں، عوام تکلیف میں ضرور ہیں مگر ان کی حکومت ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، جب لاک ڈاون ختم ہوگا تو زندگی نئے اصولوں کے ساتھ شروع ہوگی، آپ سب کو اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کا بھرپور خیال رکھنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close