کورونا اور رمضان ،یوٹیلٹی اسٹورز کے 50ارب روپے کے ریلیف پیکچ میں سے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےلیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کےتحت ڈھائی ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔بجلی صارفین کےلیے ریلیف دینے سے متعلق سمری آج تک کےلیے موخر کر دی، ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر

صدارت ہوا۔چیئرمین ای سی سی نے یوٹیلٹی سٹورز کو ہدایت کی کہ کورونا اور رمضان کے پیش نظر عوام کو کم قیمت اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دسمبر 2019کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کو اشیاء کی خریداری کے لیے 21ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔رمضان پیکج میں آٹے، گھی، چینی، دالوں کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہینگی، مشروبات، بیسن،کھجوروں پر مزید رعایت ملے گی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے 50ارب روپے کے ریلیف پیکچ میں سے ڈھائی ارب روپے رمضان ریلیف پیکچ کےلیے منظورکیے گئے ہیں۔حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس، نوجوان قرضہ پروگرام کی ایگزیکٹو ایجنسیوں کو ادائیگی کیلئے 84کروڑ20لاکھ کی ضمنی گرانٹ منظور کرلئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں