اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدوں کی بندش میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل کوآرڈینیشن (قومی رابطہ) کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق
اجلاس میں افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بندش کے باوجود ٹرانزٹ ٹریڈ جاری رکھی جائے گی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 ہزار 206 ہوچکی ہے جن میں سے 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس 14 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں