وزیراعظم نےمستحقین کیلئے اربوں روپے تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کل سے 17 ہزار مقامات سے 12 ہزار فی کس کے حساب سے 144 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عوام احتیاط کریں تو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں، جب

لوگ جمع ہوں گے تو یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، معاونین خصوصی عثمان ڈار اور ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہر ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مختلف انداز کا ہے، پاکستان میں لوگ لاپرواہی کرنا شروع کردیتے ہیں، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ خدا کا واسطہ ہے غلط فہمی میں نہ پڑیں۔انہوں نے کہا کہ جنہیں بیماری لگتی ہے، ان میں سے 85 لوگوں کو خاص فرق نہیں پڑےگا، وہ اسپتال جائے بغیر بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 4 سے5 فیصد افراد کو صرف اسپتالوں میں جانےکی ضرورت ہوتی ہے، ہر 100میں سےایک یا دو افراد اس بیماری سے مرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نوجوان کو بیماری لگی تو اس کے گھر میں موجود بزرگوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، اپریل کے آخر تک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے کورونا بڑھتا جارہا ہے، اسپتال میں لوگوں کی تعداد بڑھ جائیگی، ایسا ہوا تو ہمارے پاس اتنے وینٹی لیٹرز نہیں ہیں کہ علاج ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، لاک ڈاؤن کے پیش نظر اسکول، فیکٹریاں اور دکانیں بند کیں، پاکستان میں 5 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، جب ہم لاک ڈاؤن کرینگے تو غریب ترین طبقے پر کیا اثرات پڑیں گے؟

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close