امریکی قومی ادارہ صحت نے پاکستان کو عالمی وبا کا علاج دریافت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی قومی ادارہ صحت نے پاکستان کو کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا۔خیال رہے کہ دنیا میں تباہی مچانے والے مہلک کورونا وائرس کا علاج اور ویکسین تاحال دریافت نہیں ہوسکی ہے اور اب تک متعدد ممالک میں ویکسین کی تیاری کا عمل جاری ہے۔ امریکی

قومی ادارہ صحت کی لائبریری برائے ادویات نے پاکستان کو فہرست میں شامل کیا اور ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کی 20 رکنی ٹیم کو مریضوں پر تجربات کرنے کے لیے اہل قرار دیا۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرین کی قابلیت کے اعتراف میں دوا کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 25، 25 مریضوں کے تین گروپ بنائے جائیں گے جن میں سے ایک گروپ کو 2 ادویات ایتھرومائسین اور کلورو کوئین دی جائیں گی جبکہ دوسرے گروپ کے مریضوں پر ایک دوا کلوروکوئین کا تجربہ کیا جائے گا۔ڈاکٹر عمر فاروق کے مطابق تیسرے گروپ میں شامل مریضوں پر روایتی طریقہ علاج اختیار کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو ان کی صحت، عمر اور مرض کی شدت کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا تاہم عارضہ قلب یا دوسرے بڑے مرض میں مبتلا شخص پر تجربہ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ تینوں گروپ سے حاصل کردہ نتائج امریکی ادارہ برائے قومی صحت کو بھجوائے جائیں گے جبکہ ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد کورونا کی دوا دنیا کو میسر آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ مہلک وائرس سے دنیا میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close