کورونا وائرس سے بچائو کیلئےآئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 40کروڑ ڈالر دینے کا علان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آئندہ ہفتے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافی قرضہ دے گا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ

درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے عرب میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس کے بعد پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چند روز قبل وفاقی کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دی تھی جب کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے بھی پیٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔واضح رہے کہ 3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close