لندن(پی این آئی) کورونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے جسم سے بلڈ پلازما نکال کر تشویشناک حالت میں پڑے مریضوں کو لگانے کا تجربہ چین میں پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور اب امریکہ اور برطانیہ میں بھی یہ تجربہ حیران کن حد تک کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ اور
برطانیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کو بلڈ پلازما دیا جاتا ہے وہ محض 3دن میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔اس کامیابی کے بعد امریکہ اور برطانیہ میں اس طریقہ علاج کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اس طریقے سے مریضوں کو علاج نہیں ہو سکتا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سے پہلے اٹلی میں بھی یہ طریقہ اپنایا جا چکا ہے اور بہت کامیاب رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کوئی شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کا مدافعتی نظام اس کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اوراس کے جسم میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جو وائرس سے لڑتی ہیں۔ چنانچہ جو لوگ صحت مند ہو جاتے ہیں ان کے خون میں یہ اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں جو نکال کر دوسرے مریضوں کو انجیکٹ کی جائیں تو یہ ان کے جسم میں جا کر بھی وائرس کے خلاف مدافعت کرتی ہیں اور وہ بہت جلد صحت یاب ہو جاتا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں بھی اس طریقہ علاج پر کام ہو رہا ہے۔ پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ صحت مند ہونے والے مریضوں کے جسم سے پلازما نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی گئی ہے اور اجازت ملتے ہی اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ چین کی طرف سے پاکستان کو دیگر امدادی سامان کے ساتھ پلازما بھی عطیہ کیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں