نیویارک(پی این آئی) لگ بھگ ایک صدی قبل ’بی سی جی‘ نامی ویکسین ایجاد کی گئی تھی جو ایک عرصے تک پوری دنیا میں ہر بچے کو دی جاتی رہی اور کئی ممالک، بشمول پاکستان، میں اب بھی بچوں کو یہ ویکسین دی جاتی ہے۔ نئی تحقیق میں اب سائنسدانوں نے پاکستان اور دیگر ان ممالک، جہاں بچوں کو یہ
ویکسین دی جا رہی ہے، کے متعلق ایک خوش کن دعویٰ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن ممالک میں بچوں کواس ویکسین کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں ان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات 6گنا کم ہو رہی ہیں۔یہ تحقیق امریکی ادارے جان ہاپکنز بلوم برگ سکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنسدانوں نے کی ہے، جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 50ممالک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویکسین بچوں میں مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے، جن ممالک میں یہ ویکسین اب بھی دی جا رہی ہے وہاں لوگوں کا مدافعتی نظام اس قدر طاقتور ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف سخت مزاحمت کر رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں اموات کم ہو رہی ہیں۔اس سے قبل ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جس بچے کو یہ ویکسین دی جاتی ہے یہ اسے 60سال تک ٹی بی سے بچاتی ہے اور دیگر انفیکشنز سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں