آخر کار کورونا وائرس بارے عمران خان کا نقطہ نظر ہی ٹھیک ثابت ہوگا،پور ی دنیا کورونا سے نجات کیلئے وزیراعظم عمران خان کا طریقہ کار اپنائے گی

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے طریقہ کار کو اپنائے گی۔57 سالہ رمیز راجہ نے سوشل میڈیا اکائونٹ

ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” آخر کار کورونا وائرس بارے عمران خان کا نقطہ نظر ہی ٹھیک ثابت ہوگا، انہوں نے ناقدین کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ غریب کا سوچا ہے اور احتیاط اور معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھنے میں بہترین انداز میں اعتدال قائم کیا ہے ۔رمیز راجہ کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کچھ اس طرح کا ردعمل دیا ۔یاد رہے کہ 1992ء کی فاتح ٹیم پاکستان جس کی قیادت عمران خان نے کی تھی کا رمیز راجہ حصہ رہ چکے ہیں جو کہ عمران کی قائدانہ صلاحیت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close