جن لوگوں کا قومی شناختی کارڈ ’ایکسپائر ‘ہو چکا ہے، کیا وہ احساس کیش پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں؟اہم تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریب افراد کیلئے حکومت پاکستان نے احساس پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت رقوم کی تقسیم کل سے شروع کر دی جائے گی جبکہ زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا

کو بریفنگ میں ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت حق داروں کی نشاندہی کیلئے ایس ایم ایس سے شروعات ہوتی ہے جس کے ذریعے صرف شناختی کارڈ نمبر بھیجنا ہوتا ہے اور وہ ہمارے سسٹم میں چلا جاتا ہے جو بعد ازاں 15 مختلف مرحلوں سے گزرتا ہے اور ہر مرحلے پر ایک ایس ایم ایس جنریٹ ہوتا ہے، یعنی اگر کوئی سرکاری ملازم ہے تو اسے پروگرام کیلئے اہل نہ ہونے کا پیغام بھیج دیا جاتا ہے، اس پروگرام کے تحت ایک خاندان کا ایک فرد ہی اپلائی کر سکتا ہے اور اگر ایک شخص نے اپلائی کر رکھا ہے تو ان کی شریک حیات یا بچے بھی اپلائی کریں گے تو انہیں اس حوالے سے ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close