, تمام علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے الیکٹرک کا فوری میٹر ریڈنگ شروع کرنے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)کے الیکٹرک کی جانب سے میٹر ریڈنگ کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق جن صارفین نے مارچ کے ایوریج بلز ادا نہیں کیے ہیں وہ اپریل کے میٹر ریڈنگ کے بلز کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں، ان سے مارچ کے بل کے لیٹ پیمنٹ سرچارج بھی وصول نہیں کیے جائیں گے۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق 300 یونٹس ماہانہ سے کم کے بلوں کو حکومت کے اعلان کے مطابق اقساط کہ سہولت دی جائے گی جبکہ جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ فوراً شروع کی جارہی ہے وہاں صارفین سے کے الیکٹرک کی گزارش ہے کہ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق کراچی کے تمام علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پہلے سے جاری ہے جبکہ جن علاقوں میں میٹر ریڈنگ سیفٹی کی بنیاد پر ابھی ممکن نہیں وہاں کم ایوریج کی بنیاد پر بلنگ کی جائے گی۔کےالیکٹرک کی جانب سے صوبائی اور وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ بڑھتے ہوئے 240 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنایا جائے تاکہ کراچی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں خلل نہ آئے۔دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ بل کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک کسی بھی صارف کی بجلی نہیں کاٹے گی اور کے الیکٹرک فوری طور ایوریج بل درست کرے گا۔وزیرتوانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بل میٹر ریڈنگ کے بنیاد پر جاری کئے جائیں گے ۔امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے 4000 روپے تک کے بل میں چھوٹ دی ہے، مارچ اور اپریل کے بل یکمشت وصول نہیں کئے جائیں گے۔امتیاز شیخ کے مطاق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close