لاک دائون کے باوجود عوام کا سڑکوں اور دکانوں پر رش ،صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیدیا

سندھ(پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن کے دوران سڑکوں اور دکانوں پر عوام کے رش پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اہم ارکان کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں اور

دکانوں پرعوام کے رش پربرہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاؤن پرمکمل عملدرآمد کرائیں۔وزیراعلیٰ نے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا جبکہ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا۔اس دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مجھے ابتدائی 7 روز والا لاک ڈاؤن چاہیے اور بلا ضرورت کسی کو کہیں جانے کی اجازت نہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اعداوشمار تشویشناک ہیں لہٰذا عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ گھروں پررہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 3 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا اور ان کے مالکان سے تحریری ضمانت لی گئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ سمیت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت 4 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔صوبے میں اب تک مہلک وائرس سے 18 اموات ہوچکی ہیں اور تقریباً ایک ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ متعدد بار وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں