اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے فخر امام نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔آٹا و چینی بحران رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کیں اور 2 نئے وزراء کو شامل کیا گیا۔وفاقی کابینہ میں کشمیر کمیٹی
کے چیئرمین فخر امام کو بھی شامل کیا گیا اور اب انہوں نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا تاہم کابینہ میں شامل ایم کیو ایم کے امین الحق حلف نہ اٹھاسکے۔ایم کیو ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد فلائٹ نہیں، اس لیے حلف نہیں اٹھا سکا اور وفاقی حکومت کو فلائٹس کی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی ہدایات ہیں، اس لیے حلف اٹھاؤں گا، حکومت کے اہم اتحادی ہیں اور مل کرچلیں گے۔خیال رہے کہ فخر امام کو وزارت تحفظ خوراک و تحقیق جبکہ امین الحق کووزارت ٹیلی کام کا قلمدان دیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں