قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل۔۔کتنے اراکین اسمبلی جہانگیرتر ین کے کہنے پر پریس کانفرنس کر سکتے ہیں؟

اسلام آباد(پی این آئی) جہانگیر ترین اب بھی چاہیں تو 15 رکن قومی اسمبلی پریس ان کے کہنے پر پریس کانفرنس کر سکتے ہیں۔ جہانگیر ترین کے پاکستان تحریک انصاف سے خراب تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اگر ابھی بھی چاہیں تو کم از کم 15 ایم ان اے ان کے

کہنے پر پریس کانفرنس کر دیں۔تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ا س موضوع پر میری خوف 5 ارکان سے بات ہوئی ہے، انہیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے، اگر کوئی اعتراض کرے گا تو میں ان کے نام بھی لے دوں گا۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن سے قبل اتحادیوں سے تمام معاملات جہانگیر ترین نے ہی کئے تھے۔ انہیں تحریک انصاف سے نکال دینا مشکل نہیں ہے، عمران خان ان پر یقین کرتے ہیں، تب ہی انہیں اپنے کاموں سے سب سے آگے رکھتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ پہلے جیسے تعلقات نہیں ہیں، تاہم یہ تعلقات بہتر ہو جائیں گے، روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے ساتھ رابطے میں ہوں، ہمیشہ تحریک انصاف کا حصہ رہوں گا۔جہانگیر ترین مزید کہتے ہیں کہ اعظم خان کےساتھ بھی 6 ماہ سےمیرےتعلقات اچھے نہیں، میں نے وزیراعظم کو کہا تھا کہ بیورکریسی کے چکرسے نکلنا ہوگا،وزیراعظم نے میری بات سے اتفاق کیا اوراعظم خان کوبلایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اعظم خان نے کہا کہ حکومت تو ہم چلاتے ہیں، اعظم خان نے کہا کہ یہ رولزآف بزنس کے خلاف ہے۔ یہ بحث 20سے25 دن ہوتی رہی لیکن اعظم خان ٹس سے مس نہیں ہوئے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز شہبازگل نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ جہانگیر ترین کو چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت سے ہٹا دیا گیا ہے جس کےبعد جہانگیر ترین ضاحتی ردعمل میں کہا کہ خبریں چل رہی ہیں مجھے چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔جبکہ میں چیئرمین ٹاسک فورس برائے زراعت کا کبھی نہیں رہا۔کیا کوئی نوٹیفکیشن دکھا سکتا ہے؟ ان سب باتوں کے بعد کہا جا رہا تھا کہ شاید جہانگیر ترین کے پاکستان تحریک انصاف میں تعلقات خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close