لاڈلا صاحب تھوڑا سانس بھی لینے دیں،ریحام خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے حیران کن سوال پوچھ لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاڈلا صاحب تھوڑا سانس بھی لینے دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ اتنی خبریں نہ دو کہ پروگرام کرانے والے پروڈیوسر پاگل ہو جائیں ، عمران خان نے اتنی خبریں فراہم کر

دی ہیں کہ پروڈیوسرز پریشان ہو جاتے ہیں کہ کس پر پروگرام کیا جائے۔ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان سے استدعا کی کہ لاڈلا صاحب تھوڑا سانس بھی لینے دو۔ریحام خان نے عمران خان پر تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کیا، خاتون اول بشریٰ بی بی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عمران خان کی سادگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتا رہی تھیں کہ عمران خان کے پاس چند سوٹ ہیں۔ریحام نے کہا وہ سب کپڑے کہاں گئے جو میں نے عمران خان کو دیئے تھے کیا انہیں جلا دیا گیا ؟ اور وہ باتھ روم کی دیواروں کے اطراف دو بڑی الماریاں کہاں گئیں جو فرش سے چھت تک کپڑوں سے بھری پڑی تھی۔ریحام خان نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی درآمد کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں اس وزیر کی زیر صدارت کیا جو وزیراعظم کے سائیکل چلانے کی مثالیں دیتا تھا ۔ آج وہ وزیر استعفیٰ کیوں نہیں دے رہا۔گندم اور چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے دیا گیا۔جس کی سربراہی اس شخص نے کی جو سائیکل پر چلنے وزیراعظم کی مثالیں دیا کرتا تھا آ ج استعفی کیوں نہیں دے رہا؟؟؟اس سےقبل وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے گھر جانے کا وقت ہوگیا ہے۔عمران خان کو ایک مرتبہ پھر سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو سلیکٹڈ کو گھر بھیج کر عوام کے منتخب نمائندوں کو واپس لانا ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کریش، مہنگائی کی شرح اپنے عروج ہے۔ حکومت نے 70 سال میں لیے گئے کل قرضے کا 40 فیصد صرف 15 ماہ میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close