پاکستان میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا، سو سے زائد مریض تیزی سے صحتیاب ہو گئے ، شاندار تفصیلات آگئیں

سکھر(پی این آئی) سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے۔ تفتان سے آئے کرونا وائرس کے مزید 117 مریض صحت یاب ہو گئے،گھر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے قرنطینہ سینٹر کورونا وائرس کے مزید 117 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

کمشنر سکھر کے مطابق تفتان بارڈر سے سکھر منتقل کیے گئے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔مریضوں کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے پر 170 افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا یا،کورونا کو شکست دینے والے افراد کو ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں سکھر کے قرنطینہ سی66 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.قرنطینہ انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سے صحت یاب ہوکر روانہ ہونے والے 66 افراد کے دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کے علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا ہے ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے۔تمام افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ متاثرین 14 مارچ کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچنے والے پہلے 303 زائرین میں شامل تھے۔واضح رہے کہ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح سکھر میں بھی سندھ حکومت کے احکامات پر 15ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا، شہر کے مختلف کاروباری وتجارتی مراکز گھنٹہ گھر ،شکارپور روڈ ،اسٹیشن روڈ ،مینارہ مارکیٹ، صرافہ بازار، کپڑا مارکیٹ ودیگر کاروباری و تجارتی مرکز بدستور بند رہے۔جبکہ سرکاری دفاتر، ہوٹلز، کلبز اور ریسٹورنٹس کو تالے لگے رہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ،لاک ڈاؤن کے دوران سکھر انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی مارکیٹس کو کھلا رہنے دیا۔دوسری جانب سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھا۔سکھر شہر میں پولیس سمیت دیگر فورسز کا لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کیلئے گشت جاری رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close