کراچی(پی این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی تمام تجاویز کو منظور کر
لیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے رہا کیے گئے 519 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیا۔اٹارنی جنرل نے جیلوں سے قیدیوں کی رہائی و ضمانتوں کے بارے میں تجاویز عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرا دیں۔اٹارنی جنرل نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث انڈر ٹرائل ملزمان کو ضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہیے، ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا انڈر ٹرائل قیدیوں کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے۔جمع کرائی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 3 سال تک سال سزا کے جرم میں قید انڈر ٹرائل خواتین اور بچوں کو ضمانت پر رہا کیا جائے، سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانہ ادا نہ کرسکنے والے قیدی رہا کردینے چاہئیں۔تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین اور بچے جو 75 فیصد سزا مکمل کر چکے ہیں اُنہیں رہا کر دیا جانا چاہیے، بچوں اور خواتین پر تشدد میں ملوث نہ ہونے والے اور سزا 6 ماہ سے کم رہ جانے والے قیدی رہا کیے جائیں۔اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین اور بچے جن کی سزا ایک سال سے کم رہ گئی ہے اُنہیں بھی رہا کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں