کراچی(پی این آئی)سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل تک 9 ہزار585 ٹیسٹ کئے تھے جبکہ آج مزید 634 ٹیسٹ کیے ہیں، کُل ٹیسٹ کی تعداد 10ہزار 219 ہے ۔مراد علی نے کہا ہے کہ آج کورونا وائرس کی مزید 54 افراد میں تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 986 ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 293 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ آج مزید 16 صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس موذی بیماری کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 309 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک اور ہلاکت کے ساتھ تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ 396 مریض اپنے گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں اور 206 کورونا کے مریض سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئیسولیشن سینٹرز، سی سی یو، آئی سی یو کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر عبدالقادر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقادر کا ٹیسٹ 28 مارچ کو مثبت آیا تھا اور وہ 31 مارچ کو اسپتال داخل ہوئے تھے جبکہ 6 اپریل کو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مالک حقیقی سے جا ملے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقادر کے خاندان اور ڈاکٹر برادری سے تعزیت کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز فرنٹ لائن فائیٹرز ہیں اور ان کو ضروری لباس دینا ہماری ذمہ داری ہے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم ڈاکٹروں کو پرسنل پروٹیکشن اکیومینٹس کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں